محکمہ اینٹی کرپشن کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکسٹینشن مٹیاری کے دفتر پر چھاپہ

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو ) صوبائی وزیربرائے اینٹی کرپشن سہیل انور سیال کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد زون سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر سرکل آفیسر مٹیاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکسٹینشن ضلع مٹیاری کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی ۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق جعلی کیڑے مار ادویات و کھاد کی فروخت اور حکومتی فنڈز کے غلط استعمال پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی گئی ۔چھان بین اور تفتیش کے بعد متعلقہ ریکارڈ کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں