حکومت نے اسلام آباد کو سیل کرنا شروع کردیا، پیپلزپارٹی

کراچی ((ایچ آراین ڈبلیو) پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کو سیل کرنا شروع کردیا۔۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں کورونا کے نام پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔۔۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ابھی تو تحریک شروع ہوئی ہے ۔ حکومت ابھی سے حواس کھو بیٹھی ہے ۔۔حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔گوجرانوالہ میں ہمارے کارکنوں پرکورونا پھیلاؤ کے مقدمات درج کئے گئے ۔پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ حکومت پر برس پڑیں۔۔۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عوام سے سوال کیا کہ کورونا زیادہ خطرناک ہے یا پی ٹی آئی حکومت فیصلہ کرلیں۔۔پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے خبردار کیا کہ حکومت تمام مسائل کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈالنے کا سلسلہ بند کرے ۔راجہ راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام حکومت سے نجات حاصل کرئےگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں