کوروناوائرس کی وبامیں تیزی،24گھنٹوں میں 4مریض انتقال کرگئے،وزیراعلی سندھ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور160 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9424 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.7 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4491 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3262608 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور264606 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 160 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 255671 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.6 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 4444 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4158 گھروں میں ،8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 278 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 252 نئے کیسز میں سے 136 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 51، ضلع شرقی 47، ضلع وسطی 15،ملیر 11، کورنگی 10 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 27،سانگھڑ 10، مٹیاری 8، بدین 7،میرپورخاص 6، گھوٹکی،نوشہروفیروز، جیکب آباد،سجاول، جامشورو،ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور قمبر4۔4،سکھر اورٹنڈو الہیار 3۔3، خیرپور2 اور شہید بے نظیر آباد میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں