پاکستان میں ارتھ آورشروع،وزیراعظم ہاؤس کی لائٹس بند کردی گئیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں ارتھ آور شروع ہو گیا، وزیر اعظم ہاؤس سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اضافی لائٹس بند کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی ایک گھنٹے کے لیے اضافی روشنیاں بند کر دی گئی ہیں۔ارتھ آور کی مناسبت سے لائٹس ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک بند رہیں گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر ہاؤس کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کےلیےبجھا دی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےآج اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں