لاک ڈاؤن بعد میں لگانا، پہلے عوام کو مفت کورونا ویکسین دو، سراج الحق

راولپنڈی (ایچ آر این ڈبلیو) امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن بعد میں لگانا، پہلے عوام کو مفت کورونا ویکسین دو۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ مہاتیر محمد نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا مگر انہوں نے وہ بھی نہ مانا۔مہاتیر محمد نے عمران خان کو ملک میں کارخانے لگانے کا کہا تھا مگر انہوں نے لنگر خانے بنادیے۔ادویات کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کر کے غریب کے لیے علاج ناممکن بنا دیا گیا۔ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت نے عوام کو ماسک تک نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں