کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، وزیراعظم کا انتباہ

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے. عوام بھرپور احتیاط کریں اور ماسک ضرور پہنیں. قوم کے نام پیغام میں‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک سال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی تو کورونا سے بچا رہا لیکن سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کی جوکرنا چاہیے تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کردیں۔ایس اوپیزپرعمل کر کے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرکے دوران اسپتال بھررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کی کمی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں