کورونا وبا، لاہورکو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) لاہور میں‌ کورونا کےکیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں‌جس کے بعد شہر مکمل لاک ڈاؤن کیے جانے کا امکان ہے. کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے لاہورمیں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔حکومت پنجاب کے سیکریٹری صحت نبیل اعوان نے کہا کہ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔صوبائی سیکریٹری صحت نے کہا کہ شہر کے علاوہ جی ٹی روڈ پر گجرات، گجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں