خادم حرمین شریفین نے ماہ صئام پرعالم اسلام کیلئے پیغام جاری کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام کے موقع پر عالم اسلام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے آپس میں اختلافات کے خاتمے کی تلقین کی۔سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے فرمانروا کا پیغام ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب زبردست جدوجہد کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا، ہماری خواہش ہے کہ تمام شہری کوروناایس او پیز کی پابندی کریں اور کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین نے عمرہ اور زائرین سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ماہ مبارک کو تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں