سعودی بجلی کمپنی نے 14ماہ میں ایک کروڑ سے زیادہ اسمارٹ میٹرزنصب

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی بجلی کمپنی نے14 ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ اسمارٹ میٹرز نصب اور تبدیل کیے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں نافذ کیا گیا ہے۔ 14ماہ کے اندر ہی کام مکمل کرلیا گیا۔مملکت کے تمام علاقوں میں پرانے بجلی میٹرز کی جگہ نئے اسمارٹ میٹرز نصب کردیے گئے جبکہ صارفین سے اس کی لاگت بھی نہیں لی گئی۔بجلی کمپنی کا کہنا ہےکہ سعودی فیکٹریوں نےچالیس لاکھ کےقریب اسمارٹ میٹرز فراہم کیے۔یہ پروجیکٹ کے لیے مطلوب کل میٹرز کا چالیس فیصد تھا۔بجلی کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد السدیری نے بتایا کہ اسمارٹ میٹرز اور ان کی تکنیکی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی بھی قسم کے موسمی حالات سے متاثر نہیں ہوتے اور سعودی نیز بین الاقوامی ٹیکنیکل اسٹینڈرز پر پورے اترتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں