24گھنٹے میں پھر1لاکھ 84 ہزارنئے کووڈ کیسزرپورٹ کئے گئے

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو) بھارت میں کرونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں پھر 1 لاکھ 84 ہزار نئے کووڈ کیسز رپورٹ کیے گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے، بھارت میں کووڈ 19 کے مسلسل روزانہ 1 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ملک میں ریکارڈ 1 لاکھ 84 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔بھارت میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 13 لاکھ 65 ہزار 674 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وبا سے مزید 1 ہزار 24 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہوچکی ہے۔ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار 35 ہے۔کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے باوجود بھارت میں سالانہ کنبھ میلہ روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں