جرمنی دہشت گرد گروپ کے 11 کارندوں کیخلاف مقدمہ شروع ہوگیا

برلن(ایچ آراین ڈبلیو)جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے سفید فام دہشت گرد گروپ کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے ایک سفید فام دہشت گرد گروپ کے 11 کارندوں کے خلاف مقدمہ شروع ہو گیا ہے، مشتبہ ملزمان کی عمریں 32 سے 61 سال کے درمیان ہیں۔دہشت گرد گروپ کے مبینہ کارندوں کو گزشتہ برس فروری میں گرفتار کیا گیا تھا، جرمن استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق دہشت گرد گروپ ’ایس‘ سے ہے۔تمام ملزمان جرمن شہری ہیں، اور ان پر تارکین وطن، مسلمانوں اور سیاست دانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے، استغاثہ کے مطابق اس دہشت گرد گروپ کا مقصد جرمنی میں خانہ جنگی شروع کرنا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروپ کا 12 واں ساتھی ایک سابق پولیس اہل کار ہے، جس پر گروپ کو معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے، اور اس پر بھی مقدمہ چل رہا ہے۔ گروپ کے ارکان پر جو چارج شیٹ لگائی گئی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ وہ جرمنی کی ریاست اور سماجی نظام کو گرانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں