افغان طالبان نے مزید 13اضلاع پر قبضہ کرلیا

کابل (ایچ آر این ڈبلیو) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ۔۔ طالبان نے مزید تیرہ اضلاع پر قبضہ کرلیا۔
خبرایجنسی کے مطابق طالبان نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قندہار ،پکتیااورتخار میں اضلاع پر قبضہ کیا جبکہ طالبان کل تین سو بہتر اضلاع میں سےایک سو دس سے زائد اضلاع پر قابض ہونا کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔۔ طالبان امریکی فورسز کی گاڑیوں اور اسلحوں پر پہلے ہی قبضہ کرچکےہیں ۔۔ فوجی انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے ۔۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیکیورٹی فورسز سےجھڑپوں میں دوسو چوبیس طالبان مارنےکی تصدیق کی ہے ۔۔افغان وزارت دفاع کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہے کہ طالبان سے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر رہے ہیں ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں