سعودی عرب،ریزیڈینشل سیلزکا حجم بلندترین سطح پر پہنچ گیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں ‘ریزیڈینشل سیلز’ کا حجم گزشتہ 5 سالوں کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کورونا وبا نے حالیہ برس اس شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ریزیڈینشل سیلز(مارگیج) کا حجم کورونا کی عالمی وبا سے پہلی والی سطح پر بحال ہوگیا ہے، مارگیج کی شرح میں اضافے سے سعودی حکومت کو وژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر گھر کی ملکیت کے اہداف تک پہنچنے میں بھی مدد ملی ہے۔اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ اس وقت گھر کی ملکیت 60 فیصد کے ساتھ حکومت پہلے ہی اپنے 2020 کے ہدف 8 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور وہ 2030 تک گھر کی ملکیت کو 70 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہے۔سعودی عرب میں ایک لاکھ 15 ہزار ٹرانزیکشنز میں فروخت کا حجم جنوری اور مئی کے درمیان 2019 میں اسی عرصے کے مساوی ہے اور جنوری سے مئی 2018 کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی کےدوران ٹاؤن ہاؤسز اور ولا کی خریداری کے لیے 38 ہزار 285 مارگیج جاری ہوئے جس کا مالیت 48 بلین ریال بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں