کشمیر میں نوجوان نے دریامیں کودکرخودکشی کرلی

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں نوجوان نے مبینہ طور پر دریا میں کود خودکشی کرلی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خودکشی کرنے کے رجحان میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، خودکشی کا ایک اور واقعہ بھارت کے زیر قبضہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گاؤں سنی گام میں پیش آیا جہاں نوجوان نے نامعلوم وجوہ پر خودکشی کرلی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان آبشار کے کنارے کھڑا تھا کہ پلک جھپکتے ہی دریا میں کود گیا، ارد گرد موجود افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔پولیس نے نوجوان کی خودکشی کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاکہ خودکشی کی وجوہات جان سکیں۔خیال رہے کہ جب سے بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ، معاشی پریشانی، منشیات کے استعمال اور گھریلو تشدد خودکشی کے واقعات میں اضافے کا باعث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں