اگلے ہفتے ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیئے،وزیراعلی سندھ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے پیش نظر اگلے ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے اعلان کردیااورکہا لاک ڈاؤن کامیاب رہاتو9اگست کو سب کھولنا شروع کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کی ، جس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہماری ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کچھ فیصلےہوئےہیں، سندھ ٹاسک فورس نے بہت مشکل فیصلے کئے، 20 یا 21مارچ 2020 میں ہم نے مکمل لاک ڈاؤن کیا تھا کیونکہ کوروناکی پہلی لہر میں جون میں صحت نظام پرسخت دباؤ تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری اور تیسری لہر میں ہم محفوظ رہے ، کوروناکی تیسری لہر کے اثرات ناردرن ایریاز میں آئے تھے، جس کے بعد ہم نے اپنی ہیلتھ کیئرکو بہتر کیا پھروبا پر کنٹرول شروع کیا۔انھوں نے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہرمیں ڈیلٹا ویئریئنٹ ہے، کوروناکی چوتھی لہرکافی خطرناک ہے ، ڈیلٹا ویرینٹ کم از کم 5لوگوں کو مزید متاثر کرتاہے، ڈیلٹا ریرینٹ سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے۔کورونا کیسز سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایاکہ 100 میں سے 40 کیسز ڈیلٹا کے رپورٹ ہورہےہیں، جون میں500کیسزتھےاورگزشتہ3دن سے2ہزار سے زائد کیسزآرہےہیں، کوروناوائرس اوپن ایئرمیں کم اور تنگ جگہ پرزیادہ پھیلتا ہے۔یلٹاویرینٹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیلٹاویرینٹ کوروکانہ گیاتویہ تیزی سےپھیلےگا، وائرس کا پھیلاؤ نہ روکا تو اسپتال کی سہولتیں چوک ہوجائیں گی ، تقریباً5فیصدلوگوں کواسپتال کی ضرورت پڑتی ہے، ہمارے پاس میڈیکل سہولت ایسی نہیں کہ سب کوکورکرسکیں، 4یا5دن یہی صورتحال رہی توطبی سہولتیں کولیپ جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں