سول اسپتال میں ویکسین لگوانے والوں کا رش، ڈاکٹر بے ہوش

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں بڑھتے کورونا کیسز کے بعد عوام بھی جاگ پڑے ہیں اور ویکسین لگوانے کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کررہے ہیں۔
کراچی میں 2 سے 3 روز کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے سول اسپتال پہنچ گئی۔ بے پناہ رش کے باعث ایڈیشنل میڈیکل سپریٹینڈنٹ (ایم اے ایس) سیکیورٹی ڈاکٹر علی اصغر بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد عملہ بھی خوف زدہ ہوکر سینٹر سے بھاگ گیا۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق لوگوں کے بڑھتے رش کے باعث کرونا ویکسینیشن سینٹر کے باہر 5 سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اے ایم ایس سیکیورٹی خود بھی ویکسی نیشن سینٹر میں صبح سے موجود تھے۔

عوام کا رش زیادہ ہونے اور ویکسی نیشن کمرے میں زیادہ افراد جمع ہونے سے اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر علی اصغر بے ہوش ہوئے۔ اے ایم ایس کو اسٹریچر پر ویکسی نیشن کے کمرے سے باہر نکالا گیا۔ فوری طبی امداد کیلئے انہیں سول اسپتال کی کارڈیک ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔

ویکسین سینٹر کے باہر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بہتر اقدامات نہ ہونے سے آج بھی سیکڑوں افراد کئی گھنٹے لائن میں کھڑے رہے، تاہم پھر بھی انہیں ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔ اے ایم ایس کے بے ہوش ہونے پر ویکسی نیشن سینٹر کا عملہ بھی خوف سے ویکسی نیشن سینٹر کو چھوڑدیا کر بھاگ نکلا۔

اسپتال اتظامیہ کے مطابق اے ایم ایس سیکیورٹی کے بے ہوش سے قبل مرد اور خواتین لوہے کی گرل پھلانگ کر کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں