نہیں معلوم انتظامیہ نے علاقائی سطح پرویکسینیشن مراکزکہاں بنائے ہیں،شہری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہریوں نےبڑی تعداد ویکسی نیشن کرانےکی وجوہات بتاتےہوئےکہانہیں معلوم انتظامیہ نےعلاقائی سطح پرویکسین مراکزکہاں بنائےہیں،حکومت ایکسپوسینٹرجیسےویکسی نیشن مراکزمختلف علاقوں میں بنائے۔تفصیلات کےمطابق کراچی والوں نے ویکسینیشن کیلئے بڑی تعداد میں ایکسپوسینٹر آنے کی کئی طرح کی وجوہات بتا دی، شہری کا کہنا ہے کہ صحت کےمراکز میں24گھنٹے ویکسین کی سہولت نہیں ہے اور گھرکےقریبی اسپتالوں میں محدودتعداد میں ویکسین فراہم کی جاتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہری نےمزید بتایا کہ دن بھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے نہیں نکل سکتے، ویکسین لگانے کیلئے شام کے بعد ایکسپو سینٹر آجاتے ہیں، نہیں معلوم انتظامیہ نےعلاقائی سطح پرویکسین مراکزکہاں بنائے ہیں۔یاد رہے ذرائع محکمہ صحت نے ویکسینیشن کے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ 6روز میں سندھ میں 10لاکھ سےزائدویکسین لگائی گئیں ، صر گزشتہ روزسندھ میں ایک لاکھ 93ہزار سےزائد ویکسین لگائی گئیں۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 31جولائی کو کراچی میں 71ہزار379افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی اور اسی روز کراچی میں 13ہزار 742افراد نے دوسری ڈوزلگوائی۔ذرائع کے مطابق 26سے31جولائی 6اضلاع میں 6لاکھ سےزائد ویکسین لگائی گئیں، سندھ بھر میں کورونا ویکسین کے64لاکھ51ہزار ڈوز لگائےجاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں