محکمہ ٹریفک نے شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکیلئے اہم ہدایات

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو ان کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہی جس کےتحت وہ وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے بھی تجدید کروا سکتے ہیں۔سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں جہاں ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کرانا ہےوہیں ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑیوں کے ملکیتی کارڈ جسے عربی میں ’استمارہ‘ کہا جاتا ہے کے اجرا و تجدید کے امور بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرجرمانے اور حادثات کے بعد معاملات کی دیکھ بھال بھی ادارے کے ذمے ہےـ ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کے بارے میں وقتاً فوقتاً معلومات لوگوں کو پہنچائی جاتی ہیں تاکہ ضوابط پر عمل کراتے ہوئے قانون شکنی سے اجتناب کرایا جائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کا نظام خود کار طریقے سے رائج کیا گیا ہے جس پر مختلف نوعیت کے جرمانے مقرر ہیں۔ٹریفک پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پرایک شہری نے دریافت کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس تجدید کرانے کے لیے ” ابشر” اکاونٹ کے ذریعے کارروائـی مکمل نہیں ہوتی بلکہ یہ میسج آتا ہے کہ ’ادا کی گئی فیس ناکافی ہے‘ جبکہ فیس ادا کی جا چکی ہے، اس صورت میں کیا کریں‘؟

اپنا تبصرہ بھیجیں