نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرمعمرجوڑے کوبچالیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)نوجوانوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر آتشزدگی کا شکار گاڑی میں پھنسے معمر جوڑے کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی ایسٹ کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں ایک عمر رسیدہ جوڑا جلتی گاڑی میں پھنسا ہوا تھا۔اپنی جان پر کھیل کر بزرگ جوڑے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی سے بلند ہوتے شعلوں کے درمیان گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور 90 سالہ ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتا ہے جب کہ دیگر افراد دوسری جانب سے بزرگ خاتون کو بچاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں