لاٹری میں سعودی شہری نے 37لاکھ 50 ہزارریال جیت لئے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی لاٹری میں طارق نامی سعودی شہری نے37 لاکھ 50 ہزار ریال جیت لیے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق دبئی ڈیوٹی فری لاٹری میں سعودی شہری نے 10 لاکھ ڈالر جیتے، شہری کا نام طارق ہے اور وہ بحرین میں مقیم ہے۔دبئی ڈیوٹی فری لاٹری انتظامیہ کےمطابق انعام جیتنے والا سعودی شہری 2002سےٹکٹ خرید کر قسمت آزائی کر رہا تھا اوراب اس کا نصیب چمک اٹھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالآخر مذکورہ شہری کا پہلا انعام نکل آیا اور یہ 10 لاکھ ڈالر یعنی 37 لاکھ 50 ہزار ریال کے برابر ہے، لاٹری جیتنے والا اس وقت بحرین میں ہے۔خیال رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری لاٹری 1999 میں شروع ہوئی تھی، اب تک 10 سعودی شہری پہلا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں