شیخ رشید سے کینیڈاکی ہائی کمشنربرائے پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد۔(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور (Her Excellency Ms. Wendy Christine Gilmour) کی ملاقات-پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت؛ افغانستان اورخطےکی مجموعی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا-افغانستان میں پائیدارامن خطےکی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئےناگزیرہےافغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پرامداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں اتفاق کیا کہ پاکستان اورکینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔مزید فعال بنانےکی ضرورت ہے۔پاکستان افغانستان میں امن اورسیاسی استحکام کےلئےاپنا کردار کرتا رہے گا۔افغانستان ایک خود مختار ملک ہے؛ اپنے فیصلے خود لینے کےلئےبااختیار ہے۔افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں؛کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔طالبان حکومت کواس وقت فنڈزاورانسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا۔بین الاقوامی برادری طالبان کووقت اوروسائل دے؛امیدہےطالبان اپنےوعدوں پرمکمل عملدآمد کرینگے۔فغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی سماجی اورمعاشی ترقی میں کردارادا کررہےہیں۔کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پرافغان شہریوں کےانخلاء پرپاکستان کےمشکورہیں۔پاکستان کاافغانستان سےغیرملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی کارنامہ ہے۔موجودہ حالات میں افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے۔پاکستان کی طرف سے تیس لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کریگا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہائی کمشنر کو یقینی دہانی-

اپنا تبصرہ بھیجیں