کورنگی قبرستان روڈ کی حالت زاربلدیاتی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلدہاتی اداروں کی نااہلی اور چشم پوشی نے ضلع کورنگی کو مساٸل کی آماجگاہ بنا دیا ہے ہر طرف کچرے کے انبار اور سیوریج سسٹم تباہ حال ہے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور مصنوعی قلت سے مفاد پرست عناصر کو فاٸدہ پنچایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے یونین کونسل تیس پینتیس أور دیگر علاقوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوۓ کیا-ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کو کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے ضلع کورنگی آج بے پناہ مساٸل کا شکار ہے سابقہ بلدیاتی ادوار میں اختیارات نہ ہونے کا رونا دھونا مچا کر صرف اپنی جیبیں بھری گٸیں ہیں سڑکیں گلیاں ٹوٹی پھوٹی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور جا بجا سیوریج کا گندہ پانی کورنگی کی عوام کا مقدر بنا دی گٸ ہے-انھوں نے وفود کو یقین دہانی کراتے ہوۓ کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے جماعت اسلامی ہر فورم پر آواز اٹھاۓ گی امیر جماعت اسلامی کورنگی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کورنگی کو کورنگی نمبر ایک قبرستان روڈ فشرمین چورنگی سے قبرستان تک سڑک کی ناگفتہ حالت کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں