تعلیمی نصاب میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے مضامین شامل کیئے جائیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ممتاز مذہبی رہنما آصف رضا قادری نےاپنےجاری کردہ بیان میں کہا کہ قادیانی غیرمسلم اقلیت ہے- اسلامی لبادہ اوڑھ کر انتشار اور فساد پھیلانے والے اسلام اور آئین پاکستان کے غدار ہیں- موجودہ دور میں اسلامی قوانین میں چھیڑچھاڑاورتبدیلی مذہب بل جیسےدیگراسلام دشمن فیصلےعاشقان اسلام کو کسی صورت قبول نہیں،عاشقان اسلام کسی ایسی کوشش کوکامیاب نہیں ہونےدیں گےجوشریعت سےمتصادم ہو-امریکہ اوراس کے حواریوں کا اسلام دشمن ایجنڈا پاکستان میں نافذ نہیں ہونے دیں گے-تبدیلی مذہب بل اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے-اسلامیان پاکستان نے ہمیشہ اسلام اوروطن کی خاطرجانیں داؤ پر لگا کر اسلام دشمن قوتوں کو تاریخی سبق سکھایا ہے-تاریخ میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں-ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے- اور اسلام دشمنی پر مبنی غیر شرعی قوانین عاشقان اسلام پرمسلط کرنےسےبازرہے-منکرین ختم نبوت اوراسلام دشمن قوتوں کاہرصورت تعاقب جاری رہےگا-انشاءاللہ ہم اپنے آنے والی نئی نسلوں میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کایہ عظیم پیغام منتقل کرتے رہیں گے-ہم ہر صورت اور ہر قیمت پر تحفظ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرتے رہیں گے-ہم حکومت سے یہ کہتے ہیں کہ وہ تعلیمی نصاب میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے مضامین شامل کرے-سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی نصاب متفقہ طور پر عقیدہ ختم نبوت اور مقدس اسلام کے مضامین شامل کیے جائیں-تاکہ آنے والی نئی نسلوں تک دین اسلام کے سنہری اصول اور عقیدہ ختم نبوت کے اصل پیغام کو صیح معنوں میں منتقل کیا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں