نوازشریف گھرمیں گھس کر مارتاہے اس لئے سب ڈرتے ہیں،مریم نواز

لاہور(لایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف گھرمیں گھس کر مارتا ہے اس لیےسب اس سے ‏ڈرتے ہیں۔پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہر وقت بیانیےکی بات ہوتی ہےہمارے پاس ایک بیانیہ ہے کسی ‏اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں ہے نوازشریف کاایک ہی بیانیہ ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نےکہا کہ اختلاف رائےزندہ جماعتوں میں ہوتی ہےاس میں پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہےجب ‏میاں صاحب فیصلہ کردیتے ہیں توہم سب سپاہی بن کرکھڑےہوتےہیں۔انہوں نےکہا کہ کراچی میں ان کون لیگ ہرانےمیں بہت محنت کرنا پڑیاپنےگڑھ کراچی میں ساری حکومتی ‏مشینری ڈالنا پڑی، پیش ایسےکرتےہیں جیسے ان کی حکومت بننی والی ہے الیکشن میں ووٹ ان کو صرف ‏دوچار ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ یہ ہےکہ ہم پی ٹی آئی کےگڑھ نوشہرہ میں جیت گئے ایساپوائنٹ بتائیں جو آئین، ‏قانون کے متصادم ہو جو ہمارے بیانیے میں ہے ہم پر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ معاہدہ کر کے نوازشریف کو باہر ‏بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کربات کریں، پنجاب میں بزدارسرکار کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے استعفےدینا تو بہانہ ‏تھا اصل مقصدعمران خان کا اقتدار بچانا تھا یہ کیسابیانیہ ہےجو لاہور میں مختلف اور لندن میں الگ ہو جاتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں