شہرقائدمیں موسلا دھاربارش کی بیشنگوئی،حفاظتی اقدامات کیلئے الرٹ جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش ںظر حفاظتی اقدامات کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزازٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ کےمختلف اضلاع میں‌ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظربارشوں کی تباہ کاریوں سےبچنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے وسائل تیار رکھیں اور سڑکوں پر مشینری اور عملے کے ساتھ موجود رہیں ، جن علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے وہاں پیشگی انتظامات کیے جائیں ،انسانی جان اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، ضلع دادو اور کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ سکھر لاڑکانہ، اور جیکب آباد میں بھی 30 ستمبر تک کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔دوسری جان محکمہ فشری نےماہی گیروں کو سمندری طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں