زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں جوانوں کو انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتےہوئےکہا ہےکہ متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئےکار لائےجائیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبلوچستان میں جوانوں کوانتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتےہوئےکہاہےکہ بلوچستان میں فوجی دستے، ریسکیو اور ریلیف کاموں میں حصہ لیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں