اللہ تعالیٰ کےفضل سےہماری حکومت پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورملک محمد عامرڈوگرکی قیادت میں ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات-باہمی دلچسپی کےامور،سیاسی صورتحال اورترقی منصوبوں پر تبا د لہ خیال-ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کیلئے تجاویز پیش کیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ارکان اسمبلی کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی-ہمارے 3 برس ہر لحاظ سے سابق حکومتوں سے بہتر ہیں۔ارکان اسمبلی،پارٹی عہدیداران اورکارکن ہمارے سفیر اورہماری طاقت ہیں۔پنجاب میں 3 برس کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی۔اللہ تعالیٰ کےفضل سےہماری حکومت پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں۔بڑے چیلنجز آئے،ہم نےعزم اورحوصلے کےساتھ قابو پایا۔عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے تمام تر انتظامی اقدامات کئے جائیں گے۔ہر ضلع میں غربت،آبادی اور دیگر انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھ کر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ہم دعوے نہیں بلکہ کام کر تے ہیں۔کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی ظہور حسین قریشی،نیاز احمد جھکڑ،چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،سردار ذوالفقار علی خان، سید مبین احمداور سابق ایم پی اے طارق گجرشامل تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں