ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری قبضہ مافیا کیخلاف سرگرم ہوگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئے-15 کال موصول ہونے پر پولیس نے فوری کاروائی کرکے قبضے کی کوشش ناکام بنائی۔ مناواں میں شہری اشفاق کے 04 مرلے مکان پر قبضے پر کوشش ناکام بنا دی۔سہیل چوہدری کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج،ملزمان گرفتار۔فیصل، لطیف، زوجہ اکبر ودیگر نامعلوم ملزمان نے قبضہ کی کوشش کی-ملزمان نے اشفاق کے گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی-شہری نے فوری کارروائی پر لاہورپولیس خصوصاً ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا شکریہ ادا کیا-شہریوں کو قبضہ گروپوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔بدمعاشوں اور لٹیروں کو شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں