وزیراعلی پنجاب نے ڈینگی پر قابوپانے کیلئے موثراندازمیں مہم چلانے کا حکم دیدیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈینگی پر قابو پانے کے لئے موثر انداز میں مہم چلانے کاحکم دیدیا-ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انسداد ڈینگی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمدمن وعن یقینی بنایا جائے۔ان ڈوراورآؤٹ ڈور سرویلنس پربھرپورتوجہ دی جائے۔انتظامی افسران انسداد ڈینگی اقدامات کی موثرمانیٹرنگ جاری رکھیں۔سرکاری ونجی عمارتوں کی موثرسرویلنس کرکےڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا جائے۔ٹائرشاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے-انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مزیداقدامات کرنے کی ہدایت-ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔شہری اپنے گھروں اورچھتوں میں کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں