پولیس کا 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رضویہ سوسائٹی تھانےکی حدود میں پولیس کا 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ.. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ مقابلہ بمقام مین روڈ جہانگیر آباد ندی کنارہ کے پاس ہوا. دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ 1 ڈاکو بلاضرب گرفتار، جبکہ 2 ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے. زخمی ملزم کی شناخت راقب ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت شہیر عرف کاجل ولد محمد شاہد کے نام سے جبکہ فراری ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی. پولیس نے موقع سے 1 عدد 30 بور بےبی کلاشنکوف لوڈ میگزین 2 راؤنڈز، 4 عدد چھینے ہوئے موبائل فون 3 ہزار روپے نقد بمعہ پرس، 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، چھینے ہوئے آرٹیفیشل جیولری برآمد کرلی. زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے. ایس ایچ او رضوی نے بتایا کہ زخمی ملزم اور انکے گرفتار ساتھی کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.