دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے اہلکاروں کونہیں بھولیں گے،سوات پولیس

سوات(ایچ آراین ڈبلیو)شہدائے پولیس کے ساتھ ساتھ دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس جوانوں کو بھی نہیں بھولیں گے۔تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کےاحکامات کےمطابق دوران ملازمت فوت ہونےوالےملازمین کےورثاء کو پویس میں سٹینڈنگ آرڈر نمبر02/2020کے تحت بھرتی کیا جائے گا، آج ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس جوانوں کے 22ورثاء کو پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کا آرڈر جاری کرنے کے ساتھ مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم اپنے شہدائے پولیس کو نہیں بھولیں اسی طرح دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس جوانوں کو بھی نہیں بھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں