پولیس محدود وسائل میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم عمل کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔امروز کراچی پولیس چیف کو پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے پولیس اسپتال گارڈن کی اپ گریڈشین کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، اسسٹنٹ ڈی آئی جی عرفان بہادر، ایم ایس پولیس اسپتال گارڈن ڈاکٹر مظفر علی جاکھرانی، ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم نے بھی شرکت کی۔کراچی پولیس چیف نے ابتدائی طور پر پولیس اسپتال کراچی میں کورونا وائرس سےمتاثرپولیس کےافسران وجوانوں کیلئےآئسولیشن سینٹر قائم کرنے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیۓ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم کیجانب سے معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی اور ایم ایس پولیس اسپتال گارڈن کراچی ڈاکٹر مظفر علی جاکھرانی کے ہمراہ ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم نے پولیس اسپتال کا دورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں