کرونا سے بلوچستان پولیس کے 6 اہلکار جاں بحق، 84متاثر

(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان میں کرونا سے 84 پوليس افسران اور اہلکار متاثر جبکہ چھ افسران جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان پولیس امن وامان کی بحالی کے ساتھ ساتھ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھی فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کررہی ہے۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران صوبے بھر میں 84 افسران اور اہلکار متاثر ہوئے جبکہ چار ڈی ایس پیز، ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل زندگی کی باز ہار گئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ اعتراز گورائیہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق اہکاروں کو حکومت کی پالیسی کے تحت شہید ڈکلیئر کیا جائے۔کرونا وائرس سے متاثرہ 45 پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 35 شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت حکام کاکہنا ہے کرونا وائرس بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سیکریٹری دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے کہا کہ ہے جو بھی شخص فوت ہورہا ہے اس کی علامات کو چیک کریں اور اس کے قریبی رشتے داروں کے سیمپل لیکر ٹیسٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں