اداروں‌ کی سمجھداری سے سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کی کوشش ناکام ہوگئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)‌ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آج جو روایت قائم کی گئی ہے، وہ ملک کے لیے بہت بہتر ہے۔ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سول ملٹری تعلقات میں تناؤ ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دی گئی۔ڈان لیکس کا معاملہ حل ہونے کے حوالے سے جاری ہونے والی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، ساری دنیا اس کو تعریف کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہہ وزیراعظم کے خلاف ہرطرف سے آوازاٹھ رہی تھی انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ادارے مستحکم ہورہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں