سورج ہوا غضبناک، ملک بھرمیں جھلساتی گرمی میں اضافہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سورج کے قہر برسانے کا سلسلہ جاری ہے. ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نےلپیٹ میں لےرکھا ہے حبس اور لو نے گرمی میں مزید اضافہ کردیا ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ آگ برساتےسورج نے سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو متاثر کررکھا ہے،گرم ہواؤں کےتھپیڑوں سے گرمی بھی بڑھ گئی ہے، گرمی سے بچنے کےلیے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں اضافے کےساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات جبکہ بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں