پنجاب کے مختلف شہروں‌ میں زبردست بارش اور ژالہ باری،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(ایچ آر این ڈبلیو) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا. جنوبی اور وسطی پنجاب میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔گوجرانوالہ اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔پنڈی بھٹیاں، اوکاڑہ، دنیا پور، میانوالی، منکیرہ،ملتان اور قصور میں آندھی اور طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شورکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی ہے۔سرگودھا اور گردو نواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے. قہربرساتے سورج کی جھلساتی شعاعوں‌سے پریشان شہریوں‌ نے ابررحمت برسنے پر سکھ کا سانس لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں