پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طورپر388مقدمات کافیصلہ کیا

اسلام‌آباد(ایچ آر این ڈبلیو) ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نےقتل کے22اور منشیات کے46 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 380گواہان کے بیانات قلمبند کیے. اسلام آباد میں قتل کا 01 منشیات کا 01, پنجاب میں قتل کے 06 منشیات کے11, خیبرپختونخوا میں قتل کے02 منشیات کے 09, سندھ میں قتل کے12منشیات کے 23, بلوچستان میں قتل کا 01 منشیات کے 02 مقدمات کا فیصلہ ہوا . 02 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر 15 مجرمان کو66سال 09ماہ10دن قید اور1987996روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے آج مجموعی طور پر169دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے، ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے151مقدمات کے فیصلے کردیے. تمام عدالتوں نے کل 296گواہان کے بیانات قلمبند کیے.62مجرمان کو42سال01ماہ 20دن قید اور 1023401روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں