22کروڑعوام فیصلہ کرے،کون محب وطن ہے،کون غدار،جاوید لطیف

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میں اب بھی ضمانت نہیں کروانا چاہتا، لیکن پارٹی فیصلوں کا پابند ہوں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے جو بات کی تھی وہ گلی کوچوں کے لوگوں کی آواز ہے، یہ فیصلہ 22 کروڑ عوام کریں گے کہ کون محب وطن ہے اور کون غدار، ہمیں تو یہ تھا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔یاد رہے کہ جاوید لطیف نے کہا کہ شاہدرہ میں غداری کے مقدمہ کی ضمانت نہیں کروائی تھی، اگر جرات ہے تو وہ مکمل بات قوم تک لاؤ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں