ڈاؤن سینڈروم کاشکار بچے قوم کے بچے ہیں۔عثمان بزدار

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاؤن سنڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات کرنا ہونگے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔آج ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ڈاؤن سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عثمان بزدار نے زور دیا کہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہوناانتہائی ضروری ہے۔خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔آج ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں