کوروناوائرس کے باعث مزید 20افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں