پی پی رہنما چوہدری منظور کی مریم نواز پر کڑی تنقید

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) پیپلزپارٹی کے سینئر رینما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی پارٹی میں جو مرضی کریں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ والے ایک دن الزام لگاتے ہیں اور اگلے ہی دن بھائی کہہ دیتے ہیں۔پی پی رہنما نے مسلم لیگ ن پر تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی پشت پر کھڑے ہونے کا الزام بھی لگایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو نااہلی ہو رہی ہے، عمران خان کے ساتھ ن لیگ بھی اس میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں