آسمانی بجلی گرنے کا خطرناک منظر،موبائل کے ذریعے عکس بندی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی شہرنجران میں آسمانی بجلی گرنےکا خطرناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق آسمانی بجلی نجران کےشاہ فہد پارک میں گری، مقامی شہری نےخوفناک منظر کی موبائل کےذریعےعکس بندی کرلی۔خوش قسمی سےاس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پارک کے جس حصے پر بجلی گری وہ جگہ خالی تھی۔موبائل سے تصویر کھینچنے والے شہری مہدی آل شریہ کا کہنا ہے کہ نماز مغرب کے بعد بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے احساس ہوا کہ اب بجلی گرنے والی ہے۔یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز نجران سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں